بچے مستقبل کا معمار ہیں ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے شیخ امتیاز حسین

 


(کراچی پ۔ر)بچے مستقبل کا معمار ہیں ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے یہ بات روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیا زحسین نے بچوں کے عالمی کے موقع پر غریب طلباءمیں کتابیں،اسکول بیگ اور بینچز وغیرہ تقسیم کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر سینئر وائس پریذیڈینٹ جنید الرحمن،وائس پریذیڈینٹ شازیہ متین، جنرل سیکریٹری افشین عابد،کنویئر فیصل مقصود،عابد حسین اور دیگر روٹرین بھی موجود تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ معاشی حالات خراب ہونے کی وجہ سے جو بچے تعلیم سے دور ہو گئے ہیں ہمیں ان کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے آگے آنا ہوگاخصوصی طور پر گھروں پر کام کرنے والے ملازمین کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں ہمیں اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا کیونکہ تعلیم سب کابنیادی حق ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں شرح خواندگی خطرناک حد تک کم ہے اور کورونا وائر س کی وجہ سے بھی اسکول بند ہونے سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بچے تعلیم سے دور ہوتے جا رہے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ نئی نسل کی فلاح و بہبود ،تعلیم ،صحت ،تفریح اور ذہنی تربیت سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے چونکہ پاکستان میںبچوں کے بنیادی حقوق کے بارے میں سنجیدگی سے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والے ہراسمنٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے بھی عوام میں سخت بے چینی پیدا ہو گئی ہے شیخ امتیازحسین نے کہاکہ پاکستان اسکول نہ جانے والے بچوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں انہوں نے کہاکہ غربت ، افلاس اور بے روزگاری کی وجہ سے بھی بچے اسکولز میں پڑھنے کے بجائے اینٹوں کے بھٹے ،ہوٹلوں ،ورکشاپ اور کارخانوں میں بچوں کی بہت بڑی تعداد نہ صرف کام کرنے پر مجبور ہے بلکہ اکثر والدین بھی بچوں کو مجبوراََ گھر کا چولہ جلانے کے لئے انہیں کام پر لگادیتے ہیںشیخ امتیاز حسین نے کہا کہ ہمیں بچوں سے مشقت کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے حقوق سے متعلق کوئی خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں نہیں آ رہی ہمیں صرف آج کا دن بچوں کا عالمی دن منا کر نہیں بیٹھ جانا چاہئے بلکہ عملی طور پر بھی ہمیں ان بچوں کی فلاح و بہود کے لئے کام کرنا چاہئے جو اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ اگر ہم بچوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھیں گے تو پاکستان کامستقبل تابناک نہیں ہوگااس لئے ہم سب پر فرض ہے کہ ہم انہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم کریں جن سے وہ محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسٹریٹ چلڈرنز کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی اور ان کے لئے شیلٹر ہوم تعمیر کرنے ہوں گے تاکہ وہ وہاں رہتے ہوئے خوراک ،تعلیم اور صحت کی سہولیات حاصل کر سکیں

No comments:

Post a Comment