وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت 1650 روپے فی تولہ گر گئی
ملک میں سونے کی قدر میں مزیدکمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ سونا 1650روپے سستا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونا بھی 1414 روپے سستا ہو کر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 22 ڈالر کم ہوکر 1872ڈالر فی اونس ہے۔
پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کا فيصلا: عمران خان بری
انسداد
دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو
بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی
عدالت نے وزیراعظم کی مقدمہ سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد تین روز قبل
فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کیس
کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری جب کہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا
فیصلہ کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے
اس لیے ان کی حد تک تو کیس نہیں چلایا جائے گا لیکن مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان
پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان جن میں
وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، اور علیم خان سمیت
دیگر شامل ہیں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر
تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،
نہ ہی کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں اس لیے وزیراعظم عمران خان کو
بری کیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل درخواست کی مخالفت
کی تھی جب کہ وزیراعظم بننے کے بعد حمایت کر دی اور
کہا کہ اگر عمران خان کو بری کر دیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ سیاسی طور پر بنایا گیا
مقدمہ ہے جس سے کچھ نہیں نکلنا اور صرف عدالت کا
وقت ضائع ہو گا۔ خیال رہے کہ عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری رہ چکے ہیں اور اس وقت ضمانت پر ہیں۔ صدر مملکت عارف
علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر
علیم خان اور جہانگیر ترین بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزم نامزد ہیں۔ یاد
رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور
پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس
کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا
تھا۔ مشتعل کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں 3
افراد جاں بحق 560 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔
حکومت نئے بل کے ذریعے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو استثنیٰ دے رهی ہے، رضا ربانی
پیپلز پارٹی کے سینیٹر
رضاربانی کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس
متروک ہوچکا، کسی قانون کے بغیر سی پیک اتھارٹی کام کر
رہی ہے۔سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس
پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضاربانی کاکہنا تھاکہ سی پیک آرڈیننس جون میں
متروک ہوچکا ہے، حکومت نے سی پیک آرڈینس کو جان بوجھ کر ختم ہونے دیا
کیونکہ وہ اسے پسِ پشت ڈالنا چاہتی ہے۔رضا ربانی کاکہنا تھاکہ اب حکومت ایک نیا بل
لائی ہے جس کے تحت سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کو
استثنٰی دینے جارہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ یہ کس طرح ہوسکتا ہےکہ سب
اداروں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کا قانون لاگو ہو اور ایک
ادارے کو استثنٰی ہو ، کیا یہ ایک شخص کو این آر او دینےکی کوشش ہے ؟'سی پیک پر شکوک و شہبات پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے'وفاقی وزیر اطلاعات
سینیٹر شبلی فراز نے رضا ربانی کے توجہ دلاؤ نوٹس کو سی پیک پر
شکوک و شہبات پیداکرنے کی کوشش قرار دے دیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پچھلی
حکومت نے سی پیک کو ذاتی پراجیکٹ بنا رکھا تھا، ہم
ادارے بنانے آئے ہیں، سی پیک کو غیر سیاسی ادارہ بنانا
چاہتےہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا
کہ یہ دشمن کو خوش کرنے میں لگےہیں، دوستوں کو تو خفا
نہ کریں، دیکھیں گے قومی اسمبلی سے پاس ہوکر بل یہاں آئے گا تو یہ ملکی
مفاد میں حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔وفاقی وزیر کے بیان کے دوران اپوزیشن
نے ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نےسی پیک اتھارٹی کے
لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے ، بل آج قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا ہے
اور اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز
نے نئے قانون کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نئے قانون میں چیئرمین سی پیک
اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق چیئرمین سی پیک سمیت دیگر
افسران کو قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف اے آئی)
کی انکوائری سے استثنیٰ ہوگا۔دستاویز
میں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین
کے ووٹ کا اختیار ختم کرنےاور اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم
کرنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال
رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر 2019 کو
آرڈیننس کے ذریعے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم
کی تھی اور اس کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو
مقرر کیا گیا تھا۔
ترکی نے فرانس میں ہونے والے چاقو حملے کی مذمت کردی
انقرہ :
گستاخانہ خاکوں کی
اشاعت کے معاملے پر فرانس سے کشیدگی کے باوجود ترکی نے آج
پیرس میں ہونے والے چاکو
حملے کی مذمت کی ہے۔ترکی نے فرانس میں چرچ
کے قریب چاقو حملے میں تین افراد کے ہلاک ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری
بیان میں نیس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت
کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم
فرانس کے شہر نیس میں نوٹرے ڈیم چرچ میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج نیس میں چرچ
کے قریب ایک شخص نے چاقو
کے وار کرکے 3
افراد کو ہلاک
اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس
نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر ترکی کی جانب سے فرانسیسی
مصنوعات کے بائیکاٹ کی
اپیل کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور فرانس نے ترکی
کو داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا
کہا ہے۔گزشتہ روز
گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی جریدے شارلی ہیبڈو نے ترک صدر طیب اردوان کا بھی خاکہ سرورق
پر شائع کیا تھا جس کے بعد
ترکی نے اس معاملے پر
قانونی کارروائی کا عندیہ دیا
تھا۔
لندن: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا
لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس
میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے
مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی
درخواست کی۔عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں
رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں
ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل
کر چکے ہیں۔ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں
اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو
12 ماہ قید کی سزا ہو جائے تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔
-
سنڌ جي صحت واري وزير ڊاڪٽر سڪندڙ مينڌرو سان ڊرگ ريگيوليٽري اٿارٽي آف پاڪستان جي هڪ وفد ڊريپ جي چيف ايگزيڪيوٽو آفيسر ڊاڪٽر شيخ اختر حسين...
-
شاه عبداللطيف ڀٽائي رحه عورتن بابت ڪجهه هيئن به چيو ته عورت کي اهي تمام بنيادي حق ڏنا وڃن جن تي مردن جو حق آهي عورت کي برابري پڻ حاصل آ...
-
سونهاري سنڌ علم ادب جو اهو خطو آهي جتي صدين کان هيرا ،ماڻڪ موتي مڻيادار انسانن پئي جنم ورتو آهي انهن منجهه بزرگ ، ولي ،عالم ، اديب...
-
ميرپور ماٿيلو رپورٽر افضل ڪولاچي ميرپور ماٿيلو ويجھو جروار ۾ مھراڻ پبلڪ اسڪول جي ماستر جو ھندو برادري سان تعلق رکندڙ شاگردياڻي کي لو ليٽر لک...
-
ميرپورخاص ( رپوٽ خير الدين چانڊيو ) ڊويزنل ڪمشنر ميرپورخاص عبدالوحيد شيخ چيو آهي ته پوليو مهم جي ڪاميابي لاڳاپيل ادارن جي بهتر ڪارڪردگي سان...
-
شڪارپور کي ماضيءَ ۾سنڌ اندر هڪ ممتاز ۽ منفرد مقام حاصل رهيو آهي، وادي مهراڻ جو قديم۽ تاريخي شهر، سکر کان 24 ميلن جي فاصلي ۽ سطح سمنڊ کان ...
-
عشق جي آثار کان ٿي ويا سڀئي يڪبار چپ ، عقل چپ، ادراڪ چپ، اذڪار چپ ، افڪار چپ ، موج محويت سبب تارڪ جي دل مان ٿي ويو ، ذڪر چپ، ۽ف...
-
پنجاب اسيمبلي مان جنرل سيٽ تي سينيٽر چونڊجڻ کانپوءِ تحريڪ انصاف جي اڳواڻ جو چوڻ هو ته مون کي ووٽ ڏيندڙ پي ٽي آءِ، جماعت اسلامي ۽ آزاد اميد...