پیپلز پارٹی کے سینیٹر
رضاربانی کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس
متروک ہوچکا، کسی قانون کے بغیر سی پیک اتھارٹی کام کر
رہی ہے۔سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس
پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضاربانی کاکہنا تھاکہ سی پیک آرڈیننس جون میں
متروک ہوچکا ہے، حکومت نے سی پیک آرڈینس کو جان بوجھ کر ختم ہونے دیا
کیونکہ وہ اسے پسِ پشت ڈالنا چاہتی ہے۔رضا ربانی کاکہنا تھاکہ اب حکومت ایک نیا بل
لائی ہے جس کے تحت سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کو
استثنٰی دینے جارہی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ یہ کس طرح ہوسکتا ہےکہ سب
اداروں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کا قانون لاگو ہو اور ایک
ادارے کو استثنٰی ہو ، کیا یہ ایک شخص کو این آر او دینےکی کوشش ہے ؟'سی پیک پر شکوک و شہبات پیداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے'وفاقی وزیر اطلاعات
سینیٹر شبلی فراز نے رضا ربانی کے توجہ دلاؤ نوٹس کو سی پیک پر
شکوک و شہبات پیداکرنے کی کوشش قرار دے دیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پچھلی
حکومت نے سی پیک کو ذاتی پراجیکٹ بنا رکھا تھا، ہم
ادارے بنانے آئے ہیں، سی پیک کو غیر سیاسی ادارہ بنانا
چاہتےہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا
کہ یہ دشمن کو خوش کرنے میں لگےہیں، دوستوں کو تو خفا
نہ کریں، دیکھیں گے قومی اسمبلی سے پاس ہوکر بل یہاں آئے گا تو یہ ملکی
مفاد میں حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔وفاقی وزیر کے بیان کے دوران اپوزیشن
نے ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نےسی پیک اتھارٹی کے
لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے ، بل آج قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا ہے
اور اسپیکر نے قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز
نے نئے قانون کے مسودے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نئے قانون میں چیئرمین سی پیک
اتھارٹی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق چیئرمین سی پیک سمیت دیگر
افسران کو قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف اے آئی)
کی انکوائری سے استثنیٰ ہوگا۔دستاویز
میں سی پیک اتھارٹی میں فیصلہ کن کردار کیلئے چیئرمین
کے ووٹ کا اختیار ختم کرنےاور اتھارٹی کا سی پیک بزنس کونسل قائم
کرنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال
رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 8 اکتوبر 2019 کو
آرڈیننس کے ذریعے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی قائم
کی تھی اور اس کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو
مقرر کیا گیا تھا۔
حکومت نئے بل کے ذریعے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو استثنیٰ دے رهی ہے، رضا ربانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
سنڌ جي صحت واري وزير ڊاڪٽر سڪندڙ مينڌرو سان ڊرگ ريگيوليٽري اٿارٽي آف پاڪستان جي هڪ وفد ڊريپ جي چيف ايگزيڪيوٽو آفيسر ڊاڪٽر شيخ اختر حسين...
-
شاه عبداللطيف ڀٽائي رحه عورتن بابت ڪجهه هيئن به چيو ته عورت کي اهي تمام بنيادي حق ڏنا وڃن جن تي مردن جو حق آهي عورت کي برابري پڻ حاصل آ...
-
سونهاري سنڌ علم ادب جو اهو خطو آهي جتي صدين کان هيرا ،ماڻڪ موتي مڻيادار انسانن پئي جنم ورتو آهي انهن منجهه بزرگ ، ولي ،عالم ، اديب...
-
ميرپور ماٿيلو رپورٽر افضل ڪولاچي ميرپور ماٿيلو ويجھو جروار ۾ مھراڻ پبلڪ اسڪول جي ماستر جو ھندو برادري سان تعلق رکندڙ شاگردياڻي کي لو ليٽر لک...
-
ميرپورخاص ( رپوٽ خير الدين چانڊيو ) ڊويزنل ڪمشنر ميرپورخاص عبدالوحيد شيخ چيو آهي ته پوليو مهم جي ڪاميابي لاڳاپيل ادارن جي بهتر ڪارڪردگي سان...
-
شڪارپور کي ماضيءَ ۾سنڌ اندر هڪ ممتاز ۽ منفرد مقام حاصل رهيو آهي، وادي مهراڻ جو قديم۽ تاريخي شهر، سکر کان 24 ميلن جي فاصلي ۽ سطح سمنڊ کان ...
-
عشق جي آثار کان ٿي ويا سڀئي يڪبار چپ ، عقل چپ، ادراڪ چپ، اذڪار چپ ، افڪار چپ ، موج محويت سبب تارڪ جي دل مان ٿي ويو ، ذڪر چپ، ۽ف...
-
پنجاب اسيمبلي مان جنرل سيٽ تي سينيٽر چونڊجڻ کانپوءِ تحريڪ انصاف جي اڳواڻ جو چوڻ هو ته مون کي ووٽ ڏيندڙ پي ٽي آءِ، جماعت اسلامي ۽ آزاد اميد...
No comments:
Post a Comment