مزا نهين آيا، خاتون نے 10ویں شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی


 

بہترین شریک حیات نہ ملنے پر خاتون نے ایک کے بعد ایک اپنے 10ویں سے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی کامیاب کاروباری خاتون ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے کے لیے ایک ڈاکٹر کے پاس گئیں اور انہوں نے ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ بہترین شریک حیات کے لیے بے حد پریشان ہیں اور اسی وجہ سے اب تک 10 سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔خاتون نے ڈاکٹر سے کہا کہ انہیں پرواہ نہیں ہے کہ اب تک ان کی اتنی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں اور وہ اس وقت تک بار بار شادیاں کرتی رہیں گی جب تک انہیں ایسا شریک حیات نہیں مل جاتا جو ان سے بہت زیادہ محبت کرتا ہو۔امریکی خاتون نے بتایا کہ اپنی ہر شادی میں علیحدگی کا فیصلہ پہلے انہوں نے ہی کیا۔56 سالہ امریکی خاتون نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ہی سب سے زیادہ عرصے چل سکی تھی اور شادی کے 8 سال بعد انہوں نے اپنے شوہر کی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری جانب خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دوسری شادی 7 سال کے عرصے تک چلی اور امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی تمام شادیاں ٹوٹنے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے شوہر ان سے محبت کا اظہار نہیں کرتے تھے۔

پارٹی قیادت سے ناراضگی، عبدالقادر بلوچ نےن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کرليا

 


پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قیادت سے ناراضی کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اپنے بیان میں عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی، افواج پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے، میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب قابل برداشت نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قیادت سے ناراضی کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اپنے بیان میں عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی، افواج پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے، میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب قابل برداشت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری کو اسٹیج پر نہ بلانے پربات ہوسکتی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثناء اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔اس حوالے سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے۔

پرانے آئی فون کو نئے آئی فون میں تبدیل کرنیوالا منفرد کیس

 





گزشتہ ماہ ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے آئی فون 12 کی خریداری کہیں آپ کے بھی بجٹ سے باہر تو نہیں؟اگرچہ نیو ماڈل فوبیا کا شکار افراد کے لیے نئے آئی فون کی اتنی زیادہ قیمت مشکل ثابت ہو سکتی ہے، لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ اب آپ تھوڑے سے پیسوں سے بھی باآسانی اپنے پرانے آئی فون کو نئے آئی فون 12 میں تبدیل کر سکتے ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق اب ایک ایسا آئی فون کیس مارکیٹ  میں آیا ہے جو بنیادی طور پر آپ کے پرانے آئی فون کو ایپل  کے نئے آئی فون 12 کے ریپلیکا (نقل) میں بدل سکتا ہے۔ آئی فون 12 کے باضابطہ طور پر متعارف کروائے جانے کے چند دن بعد ہی یہ منفرد کیس چین کی مقامی الیکٹرانکس مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اب صارفین آئی فون ایکس کے لیے کیس 450 یوآن (67 ڈالر) جب کہ آئی فون 11 کے لیے  کیس 350 یوآن (52 ڈالر) میں حاصل کر سکتے ہیں۔اگرچہ ان کیسوں کی قیمتیں عام فون کے کیس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن اس کیس کے ذریعے آپ اپنے حلقہ احباب میں فوری توجہ باآسانی حاصل کرپائیں گے۔دوسری جانب یہ کیس نا صرف آپ کے پرانے آئی فون کو عام کیس کی طرح تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ یہ  آپ کے پرانے آئی فون کو باہر سے (externally) مکمل طور پر آئی فون 12 میں تبدیل کر دیتا ہے۔بظاہر تبدیلی صرف جمالیاتی ثابت ہو سکتی ہے  جیسا کہ ایپل کی دیگر مصنوعات کے ساتھ ہوتا ہے۔اس ضمن میں چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’سینا ویبو‘ کے ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس نئے کیس کا مطلب ہے کہ مجھے 2 سال تک اپنے پرانے آئی فون 11 کو اپ گریڈ نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان کی زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں شکست


 

پاکستان نے  زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف بآسانی 36 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔یوں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ابتدا سے ہی جاری رہا اور سین ولیمز اور برینڈن ٹیلر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔سین ولیمز نے 75 جب کہ برینڈن ٹیلر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، برین چری نے بھی 25 رنز بنائے۔تاہم مہمان ٹیم 46 ویں اوور میں 206 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ موسیٰ خان کے حصے میں دو وکٹ آئے۔ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گرین شرٹس کی جانب سے ہدف کے تعاقب امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا مستحکم آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑے اور عابد علی 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 49، حیدر علی 29 اور محمد رضوان ایک رنز بناکر پویلین لوٹے تاہم کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ بابر اعظم کے ناقابل شکشت 77 رنز کی بدولت گرین شرٹس نے بآسانی207 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یوں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔   پاکستان کے افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

علیم ڈار نے ون ڈے میچز سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا



 دنیا کے نامور  پاکستانی امپائر علیم ڈار  سب سے زیادہ ون ڈے میچز انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔علیم ڈار  نے آج پاکستان اور  زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میں امپائرنگ کر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 209 میچز سپر وائز کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔علیم ڈار کرئیر آج اپنا 210 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ سپر وائز کر رہے ہیں۔ علیم ڈار  سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کے پاس تھا۔اس حوالے سے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی لسٹ میں ٹاپ پر آنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر امپائر علیم ڈار نے اپنے خاندان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جو بائیڈن نے ٹرمپ کو روسی صدر کا کتا قرار دیدیا



امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹکس امیدوار جوبائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف ٹرمپ کو روسی صدر کا کتا قرار دیدیا مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عوام کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے، عوام جمہوریت واپس لےکر رہیں گے، ٹرمپ کو بوریا بستر گول کر کے گھر جانا ہو گا۔ڈیموکریٹک امیدوارجو بائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا اسی وقت جائے گا جب ٹرمپ گھر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اور نیٹو بھی مذاق اڑاتے ہیں۔صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے تھا کہ وہ روس کے صدر کو چیلنج کرتے لیکن ٹرمپ روسی صدر پیوٹن کا کتا بنے ہوئے ہیں۔ ہربرٹ ہوور کے بعد ٹرمپ پہلے صدر ہوں گے جن کی نوکری جائے گی: اوباما ریلی کے شرکا سے سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کو بھی ریئلٹی شو کی طرح چلا رہے ہیں۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اقدامات کا خمیازہ کورونا سے ہلاکتوں کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ٹرمپ کو دکھ ہےکہ ٹی وی اور عوام کورونا کورونا کر رہے ہیں، ٹرمپ ڈاکٹروں پر بھی الزام لگا رہے ہیں کہ وہ کورونا کی وجہ سے ڈالر بنا رہے ہیں۔براک اوباما کا کہنا تھا کہ ہربرٹ ہوور کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہوں گے جن کی نوکری جائے گی۔