عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ رومانوی کامیڈی فلم بنائیں گی

 

File Photo

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنا رہی ہیں جس کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کا نام ’What’s Love Got to Do With It‘ ہے جسے جمائمہ ناصرف خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود ہی لکھی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی فلم کی کہانی ایک رومانوی کامیڈی طرز کی ہو گی جس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ کیا جائے گا۔فلم ’What’s Love Got to Do With It‘ کی ہدایت کاری بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور کریں گے جنہوں نے معروف بالی وڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔دوسری جانب اس فلم کی کاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے۔جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے قبل متعدد دستاویزی اور فیچر فلمیں بھی پروڈیوس کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم کی ریلیز کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید کی منگنی کا دلچسپ واقعہ

 

File Photo

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور گلوگار عمیر جسوال کی منگنی کے روز ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ثناء جاوید نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گلے میں گلاب کا ہار اور ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں۔ثناء جاوید نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری منگنی کی بات پکی کی تصویر۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہماری اکھٹی تصویر اس لیے نہیں لگائی کیونکہ عمیر جسوال نے اس تقریب کی مناسب سے کپڑے نہیں پہنے تھے۔اداکارہ ثناء جاوید کی اس تصویر پر ان کے شوہر عمیر جسوال نے کمنٹ کیا کہ ساتھ میں تصویر لگاؤنا۔بعدازاں گلوکار عمیر جسوال نے خود ہی اپنی منگنی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ ثناء نے کیوں ان کے ساتھ تصویر نہیں لگائی تھی۔عمیر جسوال نے بتایا کہ ’ہماری منگنی کی تصویر میں اس تقرریب میں کرتا شلوار نہ پہن کر آنے کی وجہ سے کافی مشکل میں پڑ گیا تھا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’سچ بات تو یہ ہے کہ میں بائیک پر تھا اور پھر سیدھا ثناء کے گھر چلا گیا تھا اور جب ثناء نے مجھے دیکھا تو وہ پہلے غصہ ہوئیں اور پھر اپنی ہنسی نہیں روک سکیں‘۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ’اس تصویر کے لیے ثناء نے مجھ سے زبردستی میری بائیکر جیکٹ اتروائی تھی‘۔عمیر جسوال نے کہا کہ ’میں خوش ہوں کہ ہم نے یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا‘۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے اچانک نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

ورلڈ نمبرٹو ٹینس پلیئرسیمونا ہالیپ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

 ورلڈ نمبرٹو ٹینس پلیئرسیمونا ہالیپ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

File Photo


منگیتر کا دھوکا، لڑکے نے اپنے آپ سے شادی کرلی

 

File Photo


عام طور پر منگنی ٹوٹنے سے لوگ افسردہ ہو جاتے ہیں اور پھر دوسرے ساتھی کا انتخاب کرتے ہیں
 لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ منگنی ٹوٹنے پر کسی نے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک 33 سالہ ڈاکٹر کی گزشتہ سال نومبر میں ایک ڈاکٹر سے ہی منگنی ہوئی اور منگنی کے بعد ان دونوں نے رواں سال اکتوبر میں شادی کرنی تھی۔جولائی کے مہینے میں دونوں کے درمیان مختلف چیزوں پر کافی بحث ہوئی جس کے بعد 33 سالہ ڈیوگو ربیلو نے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ایسی صورتحال میں ڈاکٹر کو اپنی شادی کی طے شدہ تقریب بھی منسوخ کرنا پڑتی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ انہوں نے اس طے شدہ تقریب میں خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ڈاکٹر ڈیوگو ربیلو نے 17 اکتوبر کو ایک لگژری ریزورٹ میں شاندار ویڈنگ پارٹی منعقد کی جس میں ان کے تقریباً 40 قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی۔ڈاکٹر کی اس شاندار ویڈنگ پارٹی میں اگر کسی چیز کی کمی تھی تو وہ’دلہن‘ تھی لیکن انہوں نے اس کمی کو بھلا کر خود سے ہی شادی کی اور اس دن کو اپنی زندگی کا بہترین دن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے خوبصورت دن ہے چونکہ میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو میرے سب سے زیادہ قریب ہیں، آج ہم ایک سانحے کو مزاحیہ تقریب میں تبدیل کرکے  منا رہے ہیں۔ڈاکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود سے شادی کرنے کی تقریب کی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ قریبی دوست اور رشتہ دار بھی موجود ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے اپنے تمام تر دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس دکھ سے باہر نکالا اور انہوں نے اپنی سابقہ منگیتر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔