![]() |
File Photo |
صدارتی انتخاب میں شکست کا
سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں شامل وزیر دفاع مارک
ایسپر کو عہدے سے فارغ کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں مارک ایسپر
کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہیں۔ٹرمپ
نے امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر سی ملر کو قائم مقام
وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے اب تک سامنے آنے والے
غیر سرکاری نتائج کے مطابق جو بائیڈن 290 الیکٹول ووٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ڈونلڈ
ٹرمپ 214 ووٹس حاصل کرسکے ہیں۔ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو
شکست دیکر امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور یہ قانون کے مطابق 20 جنوری کو
حلف اٹھائیں گے۔
No comments:
Post a Comment